Press Conference

تھانہ 20سرکل حاصل پور میں ایس ڈی پی او ریاض حسین بخاری کو تعینات کر دیا گیا ہے ۔16-04-15

 
 
 






  

حاصل پور پریس کلب کا جنرل اجلاس بروز  سوموار16-12-2013 صبح 9:00 بجے ہو گا- صدر,سیکرٹری جنرل

                                                     
حاصل پور( پریس کلب شعبہ انفارمیشن )حاصل پور پریس کلب کا جنرل
اجلاس بروز سوموار16-12-2013 صبح 9:00 بجے ہو گا ۔تمام پریس
 کلب حاصل پور کے ممبران سے شرکت کی استداء ہے۔ اجلاس میں
 تمام ممبران وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں۔
منجانب: محمد ندیم خالق صدر پریس کلب حاصل پور 03007851348
سہیل منیر باجوہ سیکرٹری جنرل پریس کلب حاصل پور 03007852782

16-12-2013


حاصل پور :منتخب عوامی نمائندے قوم سے جھوٹ بولتے ہیں۔عوام مہنگائی اور بے روز گاری سے بے بس ہیں:سہیل باجوہ سیکرٹری جنرل پریس کلب


 


حاصل پور( پریس کلب شعبہ انفارمیشن )پریس کلب حاصل پور کے سیکرٹری جنرل سہیل باجوہ نے کہا ہے کہ منتخب عوامی نمائندے قوم سے جھوٹ بولتے ہیں۔عوام جن پر اعتماد کرتے ہیں وہی قوم کے ساتھ ناروا سلوک اور جھوٹ بولتے ہیں ۔ سیاست دان پنے مفادات کی خاطر قومی سلامتی کو خطرہ لاحق کرتے ہیں۔ قوم سے ناانصافی سیاست دانوں کا وطیرہ بن چکا ہے ۔عوام ایسی نام نہاد جہموریت سے صرف محرومیوں کا شکارہوئے ہیں۔ اس کرپٹ جمہوریت کی وجہ سے پاکستان میں حالات بد ترین ہو رہے ہیں۔ یہ کرپٹ لوگ عوام کو بیوقوف بناتے ہیں۔ عوام مہنگائی اور بے روز گاری سے بے بس ہیں۔


11-12-2013


 


آزادی صحافت تک جنگ رہے گی:راشد چوہدری


محمد ندیم خالق, سہیل باجوہ


حاصل پور(پریس کلب شعبہ انفارمیشن )آزادی صحافت تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی پریس کلب حاصل پور کے صدر محمد ندیم خالق اور سیکرٹری جنرل  سہیل باجوہ کی کی کا ل پرشہر بھر میں ایکسپریس نیوز پر حملے کے خلاف احتجا جی مظاہر ے کئے گئے اور شہر بھر کی صحا فی برادری نے یہ ثابت کر دیا کہ اگر کسی نے بھی آزادی صحا فت پر حملہ کیا تو ہم تما م صحا فی اپنی جانو ں کے نذارنے دے کر بھی اس کی حفاظت کر یں گے اور شہر بھر کے صحا فی راشد چوہدری محمد ندیم خالق اور سہیل باجوہ قیادت میں متحد ہیں ۔ آزادی صحافت تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی.





4-12-2013




 

جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ،بازار میں تجاوزات کی بھر مار سے پیدل چلنا بھی دشوار ہے :مکینوں کا سروے

میں اظہار خیال

حاصل پور ( پریس کلب شعبہ انفارمیشن )تحصیل حاصل پور کی یو نین کو نسل 79فتح انتظا میہ کی عد م تو جہ کی و جہ سے مسا ئل کا گڑ ھ بن گئی ۔سیوریج کا ناقص نظام ،صاف پانی کی قلت اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار  ہیں ۔یو سی 79فتح کے علاقوں چک نمبر81/82/83/84/85/86،کے مکینوں نے پریس کلب کےسروے میں شکایات کے انبار لگا د ئیے عمران باجوہ ، جہانگیر رندھاوا،ولی لودھرا ،علی نواز،محمد اجمل باجوہ ، محمد نعمان نے کہا کہ سیوریج کے نا قص نظا م کی وجہ سےہمارے دیہتوں کو مشکلا ت کا سامنا ہے جبکہ علاقہ میں پینے کا صاف پا نی دستیاب نہیں ہے ۔ سہیل باجوہ ،علی ،محمد اکبر باجوہ ، محمد لیاقت ساہی ،محمد حنیف نے کہا کہ یوسی کی سطح پر چھوٹے موٹے مسائل کا واحد حل بلدیاتی نظام ہے ۔محمد عمر نے کہا کہ گلی محلوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نظر آتے ہیں ۔ولی لودھرا نے کہا کہ علاقہ میں سٹر یٹ لا ئٹس نہ ہو نے کے برابر ہیں ۔سڑکیں بھی ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ہیں اوربازار میں تجاوزات کی بھر مار سے پیدل چلنا بھی دشوار ہو جاتا ہے ۔ 28-11-2013

 

 

حاصل پور پاکستان تحریک انصاف کےپلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لوں گا : ملک عمران عرشی

 

حاصل پور( پریس کلب شعبہ انفارمیشن ) پاکستان تحریک انصاف کےپلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لوں گا ۔ملک عمران عرشی نے پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا میں حلقہ نمبر 15سے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں۔اس حلقہ میں عوام کے مسائل کے خاتمہ اور سہولتوں کا انعقاد کرنا اپنافرض سمجھتا ہوں۔عوام سے اپنی پارٹی اور کردار سے ووٹ میرا حق ہے اگر میرے کو اللہ نے عزت بخشی تو عوام کی تمام محرو میوں کاخاتمہ ضرور کروں گا

24-11-2013

 

 

سیاست کو پھولوں کی سیج نہیں بلکہ یہ ایک مشکل کام ہے : میاں سہل اکرم

 

 

حاصل پور (پریس کلب شعبہ انفارمیشن ) سیاست کو پھولوں کی سیج نہیں بلکہ یہ ایک مشکل کام ہےمگر جو لوگ سیاست کی الف، ب بھی نہیں جانتے وہ میدان سیاست میں آگئے ہیں، عوام ان مداریو ں کے جھانسے میں نہ آئے اور اپنے ووٹ اہل امیدواروں کو دیں جو علاقہ کے مسائل حل کروائیں ان خیالات کا اظہار امیدورا برائے وائس چیئرمین یونین کو نسل50 میاں سہل اکرم نے میڈیا کے نمائندوں سے اپنی گفتگو کرتے ہو کہاکہ ہم سیاست کو تجارت نہیں عبادت سمجھ کرکرتے ہیں انشاء اللہ کامیاب ہوکر حلقہ کی خدمت اور عوامی مسائل حل کروانے میں دن رات کوشاں رہوں گا اہل علاقہ کو موجود مسائلوں سے نکالنے کے کئے اپنی بہترین صلاحتیں بروےء کار لاونگا، میں ان تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جہنوں نے میری حمایت کا اعلان کیا ہے

 

21-11-2013

 

بلدیاتی انتخابات پارٹی سطح پر ہونے سے پاکستان مسلم لیگ (ق) مزید مضبوط ہوگئی: چوہدری خلیل احمد باجوہ

 

حاصل پور(پریس کلب شعبہ انفارمیشن )بلدیاتی انتخابات پارٹی سطح پر ہونے سے پاکستان مسلم لیگ (ق) مزید مضبوط ہو گئی۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) کو بلدیاتی انتخابات میں عوام کی حمایت حاصل ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ق)کے رہنما چوہدری خلیل احمد باجوہ، عبدالرزاق رندھاوا، چوہدری جمشید، اختر گورائیہ کے ساتھ دیگر پاکستان مسلم لیگ (ق) حا صل پور کے رہنما وں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) بلدیاتی انتخابات میں ملک بھر سے کلین سویپ کرئے گی۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) کی پالیسوں سے ملک کو آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کا مواقع میسر آئے گئے۔پاکستان مسلم لیگ (ق) چاروں صوبوں میں بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرئے گی۔پاکستان مسلم لیگ (ق) کی مرکزی قیادت نے عوامی خدمت کی مثال قائم کی ہے۔ لوڈ شیڈنگ ہمارے دور میں نہیں تھی ۔ جبکہ دیگر مسائل ترجیحاتی بنیادوں پر حل ہوئے ہیں اور اب بلدیاتی انتخابات میں حکومتی جماعت کو پریشانی ہے عوام سے کئے گئے اپنے وعدے کی ہم نے اپنے دور میں پورے کیے پاکستان مسلم لیگ (ق) کی قیادت جرات کے ساتھ فیصلے کرتی ہے

16-11-2013

 

 

حلقہ پی پی 274 میں بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کیلئے حکمت عملی تیار : محمد افضل گل

 

حاصل پور (پریس کلب شعبہ انفارمیشن ) مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی محمد افضل گل نے حلقہ پی پی 274 میں بلدیاتی مہم بھرپور انداز سے شروع کر دیا ہے ۔ محمد افضل گل نے مسلم لیگ( ن) کی اعلیٰ قیادت کی ہدایت کے مطابق حلقہ میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کیلئے حکمت عملی تیار کر کے اس پر کام شروع کر دیا ہے ۔ ابتدائی ملاقاتوں اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کے بعد اس صورتحال کے مطابق حلقے میں مسلم لیگ (ن ) کو کامیابی کے راستے پر گامزن کرنے کیلئے سیاسی سرگرمیوں میں بھرپور تیزی لائی گئی محمد افضل گل نے کہا کہ حلقے میں مسلم لیگ (ن ) کے کارکنان اور حلقے کی تمام برادریوں نے متفقہ طور پرمسلم لیگ (ن ) کے حمایت یافتہ امیدواروں کی کامیابی کا عزم ظاہر کیا ہے۔مسلم لیگ (ن )کے رہنما اشفاق بھٹی ایڈووکیٹ نے محمد افضل گل کی حلقہ پی پی274 میں بلدیاتی مہم میں فعال کردار کے حوالے سے بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ محمد افضل گل اس حلقے کی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے۔اور ان کی قیادت میں تمام برادریاں متفق ہیں۔اور بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ (ن ) بھر پور کامیابی حاصل کرئےگی۔

11-11-2013

 

حاصل پور(پریس کلب شعبہ انفارمیشن ) پریس کلب کے اجلاس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگومیں  کہا معاشرہ میں تنقید برائے اصلاح نہیں

 

کرتے ہوئے شاعر،ادیب وصحافی سہیل منیر باجوہ نے کہا کہ ہمارے معاشرہ میں تنقید برائے اصلاح نہیں بلکہ تنقید برائے تنقید ہوتی ہے۔ ہر پلیٹ فارم پرملک میں یہ حالات ہیں جس سے ہمارے ملکی اور معاشرتی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔اس میں بہتری کے لیے ہم اگر بطور قوم کام کریں تو زیادہ بہتر ہوگا۔اس عمل میں بہتری سےپاکستانی قوم کا مستقبل روشن ہو گا

10-10-2013

 

 کسان حکومت کی ناقص پالیسوں اورزراعت کی زبوں حالی پر احتجاج:کسان رہنما لیاقت ساہی

حاصل پور(پریس کلب شعبہ انفارمیشن ) کسان رہنما لیاقت ساہی نے کہا ہے کہ آج پورے ملک کے کسان حکومت کی ناقص پالیسوں اورزراعت کی زبوں حالی پر احتجاج کر رہے ہیں۔ کاشتکاروں کو موجودہ حکومت سے بہت توقعات وابستہ تھیں کہ موجودہ حکمرانوں نے سابقہ حکومت سے بھی بڑھ کر کسانوں کا استحصال کیا ہے۔ کسان دشمن عناصر جن میں شوگر مل مالکان،ٹیکسٹائل مافیہ اور کھاد اور زرعی ادویات بنانے والے اداروں سے گٹھ جوڑ کرکے کسان اور زراعت کو تباہ کر دیا ہے۔وہ چک نمبر12بی سی میں کسانوں کے نمائندہ اکٹھ سے خطاب کرر ہے تھے۔جام حضور بخش نے کہا کہ اس وقت پھٹی کا ریٹ2500سے3000ہزار روپے فی من تک ہے جس سے کسان کی لاگت بھی پوری نہیں ہوتی اور وہ بینکوں سے بھاری سود پر قرض لے کر اپنے بچوں کے زیورات بیچ کر اور ادھار لیکر کسی نہ کسی طرح زراعت کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کپاس کے غیر منصفانہ ریٹ نے کسان کی کمر توڑ دی ہے۔گنے کا کرشنگ سیزن شروع ہونا چاہیے تھاکہ تاکہ خالی ہونیوالی زمین پر گندم کی کاشت کی جاسکے لیکن ابھی تک ملوں نے کرشنگ شروع نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ جلانے والی لکڑی 500روپے جبکہ گنا170روپے فی من فروخت ہورہا ہے اور اس میں بھی ظالمانہ ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔ملیں مڈل مین کو پرمٹ کا اجراء کرکے کاشتکاروں کا استحصال کر تی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ڈی اے پی 4000ہزار روپے فی بوری فروخت ہور ہی ہے اور دکاندراروں نے کھاد چھپا رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسان ان حالات میں بہت مایوس ہو چکا ہے اور زراعت تباہی کی جانب جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ زرعی مداخل کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ نے کسان اور زراعت کو دو طرفہ نقصان پہنچا یا ہے۔اگر حکومت نے اس جانب فوری توجہ نہ دی تو جلد لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔

5-10-2013

پریس کلب حاصل پور کے انتخابات مکمل،چودھری ندیم خالق صدراورچودھری سہیل منیر باجوہ جنرل سیکریٹری منتخب۔

 

حاصل پور (پریس کلب شعبہ انفارمیشن ) پریس کلب حاصل پور کے انتخابات مکمل،چودھری ندیم خالق صدراورچودھری سہیل منیر باجوہ جنرل سیکریٹری منتخب۔ مجلس عاملہ کےاجلاس میں دیگرارکان کو نامزد کرکے باڈی تشکیل دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سال 2014-2013کے لیے پریس کلب حاصل پور کے انتخابات میں چودھری ندیم خالق صدر اور جنرل سیکریٹری سہیل منیر باجوہ منتخب ہوگئے ہیں جب کہ راشد پرویز چودھری سرپرست اعلیٰ ہوں گے۔دیگر ارکان میں بالترتیب چودھری نعیم انورسینیئر نائب صدر، نائب صدر محمد شمشاد علی، نائب صدر  چودھری عمران رنگا،نائب صدر چودھری محمد ساجد ۔میاں سہیل اکرم جوائنٹ سیکریٹری، فنانس سیکریٹری شکیل گجر ،محمد شاہد خان سیکریٹری نشرواشاعت، چیئرمین مجلس عاملہ  مقبول کمبوہ،وائس چیئرمین ملک محمد یٰسین ،آفس سیکریٹری ناصر اقبال شامل ہیں-